لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پنجاب حکومت نے لاہور میں جاری منصوبوں کو مکمل کر نے کو ترجیح دیتے ہوئے فی الحال کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور میں کوئی میگا پراجیکٹ تجویز نہیں کیا گیا۔بیشتر فنڈز جاری منصوبوں کو مکمل کر نے کے لئے مختص ہوئے ہیں ۔