کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں قومی کھیل کی نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے ہاکی کو نظر انداز کرنے پر پی ایس بی گورننگ بورڈ کی از سر نو تشکیل پر زور دیا ہے ۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے گرانٹ بند کی اور اب ہاکی کو قومی ادارے میں بھی نمائندگی دینے کے قابل نہ سمجھا۔ کھلاڑیوں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس بی گورننگ بورڈ کی از سر نو تشکیل کا مطالبہ کیا ہے ۔