نئی دہلی(ویب ڈیسک) چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ ہر ملک کی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ اسی دوران بھارت میں موجود دہلی ریلوے اسٹیشن کی کچھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنی توجہ کا مرکز بنا لیا ہے ۔دیکھا گیا ہے کہ انتظامیہ نے ٹرین کے خالی ڈبوں کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا ہے تا کہ یہاں پر مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے ۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کے لئے الگ کمرے بنائے گئے ہیں اور صفائی کے انتظامات بھی مکمل کئے گئے ہیں تا کہ مریضوں کا علاج مکمل طریقے سے کیا جا سکے ۔ اس مشکل وقت میں ایسے اقدامات کر کے بھارتی حکومت نے سب کو اپنی توجہ کا مرکز بنا لیا ہے جس کے بعد امید کی اج رہی ہے کہ شاید باقی ممالک بھی اس طرف دیکھیں۔