لاہور (شوبزڈیسک )پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے نئے ڈرامہ سیریل کے اپنے حلیے کی جھلک جاری کر دی۔عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کے نئے ڈرامہ سیریل کے ہدایت کار احسن طالش ہیں اور اس کی دیگر کاسٹ میں احد رضامیر، سجل علی، میرا سیٹھی، زرنش خان اور رابعہ بٹ شامل ہیں جو جلد ہی نجی ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔