لاہور (سپورٹس ڈیسک)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے عالمی ٹائٹل جیتنے والے نوجوان پاکستانی باکسر محمد وسیم نے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں باکسنگ کے فروغ اور ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ متعدد ورلڈ ٹائٹلز جیتنا محمد وسیم کی محنت اورہمت کا نتیجہ ہیں۔باکسر محمد وسیم نے پنجاب میں سپورٹس کے جدید انفراسٹرکچر کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ قومی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنا میرا مشن ہے ، آئندہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔