لاہور( خصو صی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا وباء کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی لہذا اس ہزیمت کے بعد کورونا پرپوائنٹ سکورنگ کرنے والے وزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی ہے اور عالمی سطح پر بھی وزیر اعظم عمران خان کے انسداد کورونا ویژن کو سراہا جا رہا ہے ، اپوزیشن رہنماؤں کی ساکھ ختم ہو چکی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے ، وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا کے باعث عید الاضحیٰ سادگی کے ساتھ منانا ہمارا قومی فریضہ ہے ، قربانی، ایثار اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے ،اپنے ارد گرد سفید پوش افرادکی مددکر کے اللہ تعالیٰ کو راضی کیجئے ،وزیراعلیٰ پنجاب نماز عیدالاضحیٰ لاہور میں ادا کریں گے ،دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر صوبہ بھر میں 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا،وزیراعلیٰ آفس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی- وزیراعلیٰریلی کی قیادت کریں گے ، پنجاب کے ہر ڈویژن میں یوم استحصال کشمیرپر تقریبات اور ریلیاں منعقد ہوں گی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرکے لاک ڈاؤن کو ایک سال گزر چکا ہے ،مظلوم کشمیری بھارتی ظلم وستم کی وجہ سے بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،پاکستان پوری طاقت سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا،بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا،آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگا دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن کی حدود میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات احمد علی چٹھہ کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔