واشنگٹن(این این آئی) واشنگٹن میں واقع تھنک ٹینک پیو ریسرچ سنٹر نے قراردیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے امریکہ کے عالمی اعتبارمیں کمی آئی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیو ریسرچ سنٹر کی طرف سے کرائے گئے اس سروے میں کہاگیاکہ دنیا بھر کے 13ممالک میں اوسطا ًصرف 15 فیصد لوگوں نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے امریکی طریقہ کار کو مثبت قرار دیا ۔ سروے میں ہر چھ میں سے صرف ایک شخص امریکہ کے رویہ سے مطمئن نظر آیا، ٹرمپ سے متعلق منفی رائے میں اضافہ،جرمن چانسلر مرکل سب سے بہتر رہنما قرا رپائیں ۔