پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان اور الیکشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے میں جواب طلب کرلیا،پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس قیصررشید اورجسٹس محمدابراہیم خان نے سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وزیراعظم نے بشریٰ عمران کے اثاثے ظاہرنہیں کئے ،وزیراعظم نے غلط بیانی کی لہٰذاوہ صادق وامین نہیں رہے ۔عدالت سے استدعاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے ،عدالت نے وزیراعظم عمران خان اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔