لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں ،ناقص اشیاء فروخت کرنے والے 10 فوڈ پوائنٹس سیل، 6 ہزار لٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ 21 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،ناقص انتظامات پر 10سیل،9 کو جرمانے ، 2 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ۔1 75دودھ بردار گاڑیوں میں موجود ایک لاکھ 60 ہزار 65 لٹر دودھ کی چیکنگ، 6020 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارتی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ سابقہ ہدایا ت کی خلاف ورزی پر لاہور میں 3 پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔کیک پروڈکشن یونٹ سیکشن میں کاکروچز، چھپکلیوں اور چوہوں کی موجودگی پر جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں بیکرز کو سیل کر دیا گیااشیاء خورونوش کو زمین پر رکھنے اور لائسنس نہ ہونے پر کریانہ سٹور کو سربمہر کیا گیا۔