لاہور(شوبز ڈیسک) سٹیج کی معروف اداکارہ نادرہ چودھری کے گھرپر گزشتہ روزمحرم الحرام کے موقع پر مجلس اور نیازکا اہتمام کیا گیاجس میں شوبزسے وابستہ افراد کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر نیازکا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نادرہ چودھری نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا۔