لاہور(شوبز ڈیسک) گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو اداکارہ، ماڈل و بیوٹیشن نادیہ حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کا فیس بک فین پیج ہیک کرلیا گیا تھا اور اب معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کے فیس بک اکاؤنٹ کو بھی ہیک کرلیا گیا۔ گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ گزشتہ روز سے ان کا ذاتی اور پروفیشنل فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔ انہوں نے مداحوں کو ہیک ہونے والے اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ کرنے کا بھی کہا ہے ۔ ساتھ ہی فرحان سعید نے ہیکرز کو بھی اہم پیغام دیا اور کہا کہ ان کے لیے کسی کا اکاؤنٹ ہیک کرنا ایک مذاق یا تفریح ہوسکتی ہے لیکن بطور گلوکار ان کے اکاؤنٹس ہیک ہوجانا ان کے لیے مسئلہ ہے ۔ ایک گلوکار کے لیے فیس بک مداحوں سے روابط کا ذریعہ ہوتا ہے ۔