لاہور( کلچرل رپورٹر) میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پہلی باراپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکردی ہے ۔ حال ہی میں معروف میزبان نادیہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک فیملی تصویرپوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے تینوں بچے یعنی بیٹی اوردوبیٹے ہیں۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنے بچوں کی بھرپور زندگی کے لیے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ مہربانی ماشاء اللہ کہیں اور میرے بچوں کی لمبی عُمر اور صحت مند زندگی کے لیے دُعا کریں۔