لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ نادیہ خان نے اپنے ہی فیصلے کی نفی کرتے ہوئے ایک بار پھر مارننگ شو کی میزبانی کا عندیہ دیا ہے ۔ نادیہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ جلد ہی مارننگ شو میں واپس ارہی ہیں البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس چینل کیساتھ کام کریں گی۔یاد رہے کہ نادیہ خان نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ یکسانیت کی وجہ اب مارننگ شو نہیں کریں گی لیکن اب انہوں نے یو ٹرن لیتے ہوئے فیصلہ بدل دیا ہے ۔