لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ نادیہ خان کی شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لوڈر پر سواری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شادی کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری میں اپنے شوہر فیصل ممتاز کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں نادیہ خان اور اْن کے شوہر موٹر سائیکل لوڈر پر بیٹھے ہیں ۔تصویر میں نادیہ خان کیمرہ کی طرف دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر موٹر سائیکل لوڈر چلانے میں مصروف ہیں۔