کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کی رہنما وسابق صوبائی وزیرنادیہ گبول نے جیون ساتھی ڈھونڈ لیاہے ۔ نادیہ گبول نے گھوٹکی سے رکن قومی اسمبلی سردارخالدلوند سے شادی کرلی ہے ۔ نادیہ گبول اورسردارخالدلوندکی دعوت ولیمہ کی تقریب 27فروری کوکراچی کے مقامی ہوٹل میں ہو گی ۔ پیپلزپارٹی کی رہنمانادیہ گبول کی طرف سے ولیمہ کے دعوت نامے تقسیم کردیئے گئے ہیں۔میرپور ماتھیلو نامہ نگار کے مطابق نادیہ گبول سردار عبد اللطیف گبول کی صاحبزادی ہیں ، سردار خالد احمد خان لوند کی یہ تیسری شادی ہے ۔ ان کے 3 بیٹے ہیں، ان کے بڑے صاحبزادے میر شہباز خان لوند میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے چیئرمین ہیں۔