لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں فرسٹ کلاس قائد اعظم ٹرافی کا اگلا راؤنڈ شروع ہو گیا۔محمد نواز اور فیضان ریاض نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ناردرن نے ٹا س جیت کر خیبر پختونخواہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر 87 اوورز کے کھیل میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنا لیے ۔ فیضان ریاض نے پہلے روز شاندار بیٹنگ کی وہ 124 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں ۔ محمد نواز نے بھی پہلے روز سنچری اسکور کی ، انہوں نے 146 گیندوں پر 121 رنز 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے بنائے ۔ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہیں ۔ سدرن پنجاب نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر 88 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لیے ۔ سٹیٹ بنک سٹیڈیم کراچی میں بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ بلوچستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر اکبر الرحمان کے 155 ناٹ آوٹ رنز کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر333 رنز بنا لیے ہیں۔