چیچہ وطنی، نارووال ، گوجرانوالہ ، ساہیوال، بارہ میل ، رحیم یار خان (نمائندگان 92 نیوز، 92 نیوز رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، سٹی رپورٹر) نارووال میں لاہور سے آئی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، سبزی منڈی شادباغ لاہور کی رہائشی خاتون نارووال کے نواحی گاوں دھبلی والا میں دربار پر حاضری دینے کیلئے آئی جہاں خالد اور اس کے تین ساتھیوں نے زیادتی کر دی ۔ سرگودھا میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ چک 79شمالی میں جواں سالہ عورت کو 5مسلح افراد محمد ریاض ممتاز ارشد وغیر ہ نے اغواکرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ایک ملزم ممتاز کو گرفتار کرلیا گیا۔ چیچہ وطنی میںنواحی گاؤں 17 ایل الیون کے یٰسین کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی، مدثر اور ساتھی گھر میں آگئے اور زیادتی کرڈالی، نواحی گاؤں 30 ایل 14 میں غلام فرید کی بیٹی کو علی نے اغوا کیا اور زیادتی کی۔ساہیوال میں گاؤں 82 آر سکس میں واصف نے زیادتی کی۔ بارہ میل میںمحنت کش کی بیوی سے ایک ماہ تک زیادتی ۔رحیم یارخان میں دن دیہاڑے 15سالہ لڑکے کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرکے ملزم عزیز عرف بھولا نے زیادتی کا نشانہ بنایااور ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرنے لگا ۔