لاس اینجلس (شوبز ڈیسک ) ہالی وڈ اداکار مینا مسعود نے فلم ’’الہ دین‘‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے باوجود اپنے کیریئر کوکوئی بڑا بریک تھرو نہ ملنے کے باوجود مایوس نہیں ہیں۔مینا مسعود نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم ’’آلہ دین‘‘ کی کامیابی کو ان کے کیریئر کی کامیابی کے ساتھ جوڑا نہیں جا سکتا ہے ۔فلم ’’الہ دین‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نے ایک انٹرویو کے دروان کہا کہ انہیں اچھا نہیں لگتا ہے کہ جب ان کی کامیابی اور ناکامی کو کسی بھی فلم سے جوڑا جائے ۔ کینیڈین اداکار نے مزید کہا کہ لوگ انہیں ابھی بھی الہ دین والے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔