لاہور (شوبزڈیسک)’’ڈسکو دیوانے ‘’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ‘‘جیسے شہرہ آفاق گانوں کی خالق پا پ گلوکارہ نازیہ حسن کی 19 ویں برسی 13 اگست کو منائی جائے گی۔نازیہ حسن نے 15سال کی عمر میں ہی گائیکی کا آغاز کر دیا تھا، انہوں نے آڈیو وڈیو اور فلموں کے لے گانے گا ئے اورپاپ میو زک کو متعارف کروایا۔ نازیہ حسن کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جس کے باعث گلوکارہ 13 اگست 2000 ء کوجہاں فانی سے کوچ کر گئیں۔