لاہور ( سپیشل رپوٹر ر) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ناقص کاکردگی اور اختیارات سے تجاوز پر متعدد ایس ایچ اوز لائن حاضر کر دیئے گئے ۔ جسکے مطا بق ایس ایچ اوتھانہ ماڈل ٹاؤن انسپکٹر محمد جاویداور ایس ایچ اوتھانہ کوٹ لکھپت سب انسپکٹروقاص الحسن لائن حاضر،ایس ایچ اوتھانہ ڈیفنس بی سب انسپکٹراسد اقبال اورایس ایچ اوتھانہ شفیق آبادسب انسپکٹرمحمد افضل لائن حاضر،تھانہ کاہنہ، ماڈل ٹاؤن، مناواں اورتھانہ کوٹ لکھپت میں نئے پولیس افسران ایس ایچ اوز انسپکٹرمحمد ارحم پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ کاہنہ تعینات، انسپکٹر رانا مجاہد ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن تعینات، انسپکٹرخالد محمود ایس ایچ او تھانہ مناواں تعینات، سب انسپکٹرمحمد اشرف ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت تعینات،ایس ایچ اوتھانہ نشتر کالونی انسپکٹر انجم توقیر ایس ایچ او تھانہ غازی آباد تعینات ،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔