کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے وزیر کھیل نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء میں سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ٹیم کے کوچ کو ہٹانے کا حکم دیدیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن ٹیم کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگا اور ان کے اسسٹنٹ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے بعد فارغ کر دئیے جائیں گے ۔ وزیر کھیل ہرین فرنینڈو نے کوچز سے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے بعد چلے جانا چاہئے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزیر کھیل ورلڈکپ سے پہلے ہی تبدیلیاں کرنا چاہتے تھے ۔