لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں مہم شروع کی ہے ، کھلاڑیوں اور سٹاف نے میڈیکل سٹاف کے ناموں والی شرٹس پہن کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ برطانوی ڈاکٹر ثمرہ افضل کے نام کی شرٹس انگلش کرکٹر کرس ووکس نے پہنی۔انگلش کرکٹ بورڈ کی ریز دی بیٹ مہم جاری ہے جس میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر ثمرہ افضل کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔انگلش کرکٹ بورڈ نے عالمی وباکورونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں یہ مہم شروع کی ہے اور میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے ناموں والی شرٹس کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف نے پہنیں۔ ڈاکٹر ثمرہ افضل کے نام والی شرٹ انگلینڈ کے کرکٹر کرس ووکس نے پہن کر ٹریننگ میں حصہ لیا۔ڈاکٹر ثمرہ افضل کا کہنا ہے کہ ای سی بی کی جانب سے سراہا جانا اعزاز اور خوشی کی بات ہے اور خاص بات یہ ہے کہ ان کے پسندیدہ کرکٹر نے ان کے نام والی شرٹ پہنی۔