لاہور(کلچرل رپورٹر)ٹی وی ناظرین کو چار نئے ڈراموں کے آن ایئر ہونے کا شدت سے انتظار ہے ، ان ڈراموں میں تین ڈرامے نجی ٹی وی سے نشر کئے جائیں گے جن میں ثبات،دلربا اور تڑپ شامل ہیں۔جن میں سارہ خان، ہانیہ عامر ، ماورا حسین،سید جبران اور حبا بخاری جیسے فنکار کام کررہے ہیں، چوتھا ڈرامہ جس میں دانش تیمور، عائزہ خان اور زینب شبیر مرکزی کردار کررہے ہیں۔ مظہر معین کے اس سیریل کا ٹائٹل مہرپوش یا بے رحم فائنل کیا جائے گاان میں سے ابھی کسی بھی ڈرامے کے آن ایئر ہونے کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔