لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی سی میں جو ہوا قابل مذمت ہے مگر جو تباہی اور نحوست عمران صاحب کی حکومت میں آئی وہ پاکستان میں نہ کبھی دیکھی اور نہ سنی تھی،عمران صاحب پی آئی سی کے واقعہ سے ثابت ہو گیا کہ آپ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران صاحب پی آئی سی کے واقعے سے ثابت ہو گیا ملک میں حکومتی ایڈمنسریشن اور گورننس کا مکمل بریک ڈائون ہے ۔بتایا جائے کہ ابھی تک کیا تحقیق اور کارروائی ہوئی ہے ۔عمران صاحب پی آئی سی کا واقعہ کی وجہ وہ منفی رویے ہیں جو آپ نے عوام کو تحفے میں دئیے ،آپ اور آپ کی نااہل اور نالائق حکومت کو بے شرمی کا ایوارڈ ملنا چاہیے ۔پی آئی سی واقعہ کو اپنی حکمت عملی قرار دینا آپ کے ذہنی دیوالیہ پن کاثبوت ہے ،اپنی مجرمانہ نالائقی اور نااہلی کو حکمت عملی قرار دینے پہ آپ کو شرم آنی چاہیے ۔عمران صاحب آپ نے اپنی نااہلی اور نالائقی سے ہنستے بستے ملک کو انتشار کا شکار کردیا ۔