لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے 3 بچوں کے اغواء کے مقدمہ کی ناقص تفتیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے 10 جنوری کو مکمل ریکارڈ طلب کرلیاہے ، فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ بچوں کے مستقبل کی بات ہے اسے غیر سنجیدہ نہ لیا جائے ، عدالت کو دھوکا دیاجارہا ہے اور رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ خاتون نے بچوں کو خود چھوڑا، فاضل جج نے مقدمہ میں نامز ملزم شیخ فرید سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور ناقص تفتیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے استفسار کیا کہ یہ کیا تفتیش کی گئی ہے ؟بچوں اور ان کی پھوپھی کے ساتھ نارواسلوک کیا گیا، عدالت نے سی سی پی او لاہور سے استفسار کیا کہ کیا یہ تحقیقات درست ہیں؟عورت کے 161 کے بیان کے تحت تو یہ حبس بے جاکا کیس بنتا ہے ، اس پر سی سی پی او لاہور نے کہا کہ عدالت وقت دے دے توتمام تحقیقات کرلیں گے ۔