لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے نالائق اعظم سے تباہی اور بربادی کے علاوہ کچھ نہیں ہوا لیکن کمال ڈھٹائی سے نوازشریف کا کامیابیاں اپنے کھاتے میں ڈالنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے یہ بات وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر توانائی ڈویژن عمر ایوب خان کو شاباش دینے پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی ۔ادھر مریم نواز کے ٹوئٹ کے ردعمل میں ترجمان وزیر اعظم آفس افتخار درانی نے کہا نوازشریف کی کامیابیاں ایک قطری خط ، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ،پارک لین اپارٹمنٹس اور چوری شدہ اربوں روپے ہیں۔نوازشریف کی کرپشن کو سب سے بڑی عدالت نے سربمہر کیا۔30ہزار کروڑ قرضہ، 1250ارب گردشی قرضہ،450ارب کا پبلک سیکٹر اداروں کا خسارہ اورخسارے میں ڈوبا ملک نوازشریف کی کامیابیاں ہیں۔