اسلام آباد( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد عطا ربانی نے پی ٹی ایم ورکر گلالئی اسماعیل کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار صوبیدار(ر) محمد حسین اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کرا دیا ۔ کیس کی مزیدسماعت وقت کی کمی کے باعث 17 جون تک ملتوی کر دی گئی۔یادرہے فرشتہ قتل کے معاملے پر گلالئی اسماعیل نے ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے ۔