لاہور ( پ ر ) تحریک انصاف کے رہنما ارمغان صادق نے کہاہے کہ فضل الرحمان کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ،حکومت کے خلاف سازشیں اور ملک میں افراء تفری پیدا کرنے والے ٹولے کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا،اپوزیشن کے سارے چور ملکر بھی تحریک انصاف اور وزیراعظم کامقابلہ نہیں کرسکتے ،عام انتخابات میں عوام کی جانب سے مسترد شدہ ٹولے کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ،نام نہاد اپوزیشن ٹولہ اپنی بقاکی جنگ لڑرہا ہے ، انہیں عوام اور ملک سے کوئی سروکار نہیں ۔