لاہور، جیکب آباد، اوکاڑہ، سیالکوٹ، مینگورہ ، کراچی (سپیشل رپورٹر، نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نما ئند ہ 92 نیوز، سٹاف رپورٹر ) جیکب آباد( نامہ نگار) نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی، جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود قصبہ مدد پور میں ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی سہیل خان کھوسہ نے خود کو کمرے میں بند کرکے ائیر گن کا فائر کرکے خودکشی کرلی ہے ،پولیس نے کمرے کا دروا زہ توڑ کر لاش کو نکالا اور سول ہسپتال پہنچایا ، پولیس کے مطابق سہیل خان کھوسہ نے جائیداد کے تنازع پر خود کشی کی تاہم مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔ لاہور ساندہ کے علاقے میں 18 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کرزندگی کا خاتمہ کر لیا، متوفی تیمور کے والد کا کہناہے تیمور کو اس کی والدہ نے کسی بات پر ڈانٹاتو اس نے خودکشی کرلی۔ اوکاڑہ میں گھر یلو حالات سے تنگ شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی، چک 6 ایل فور کے 35سالہ سیموئیل مسیح کئی دنوں سے حالات کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتاتھا۔ سیالکوٹ میں 60سالہ ذہنی معذور شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھونانوالی کا 60سالہ رانا اسلم نے چھت والے پھنکے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ سوات کے علا قہ مد ین میں 13سالہ لڑکی مسماۃ (س)نے نا معلوم و جو ہا ت کے بنا پر خو د پر فا ئر نگ کر کے خو د کشی کر لی۔ شہر قائدکے دومختلف علاقوں میں پراسرار طور پر نوجوان سمیت دو افراد نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن ضیا میں 45 سالہ محبوب نے گھریلو پریشانی کے باعث پھندا لیکر خودکشی کی، گلشن معمار کے صنعتی علاقے میں 22 سالہ نادر نے نامعلوم وجوہ پر گھر میں پھندا لیکر موت کو گلے لگایا۔