پیرس (سپورٹس ڈیسک)برازیل سے تعلق رکھنے والے دنیا کے نامور سابق فٹ بالر ایڈسن آراینٹیس(پیلے )کو انفیکشن کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پیلے پیرس کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں انفیکشن بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پیلے نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے صحت یابی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنیوالوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 78سالہ فٹ بالر نے کہا کہ میں اب بھی زیر علاج ہوں اور میرے تمام ٹیسٹ اچھے آئے ہیں۔ اب پہلے سے زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں اور دوبارہ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔رپورٹ کے مطابق پیلے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد واپس برازیل آکر البرٹ آئن سٹائن ہسپتال میں اپنا علاج کرائیں گے۔ ، تاہم کسی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔