لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں قاری کا دو سگے بھائیوں پر بہیمانہ تشدد 10 سالہ اشفاق اور 8 سالہ رمضان پر ڈنڈوں کی برسات کر دی۔ بھائیوں نے پولیس تفتیشی افسر کو بتایاکہ والدہ کے ہمراہ نانی کے گھر جانے کیلئے مدرسے سے چھٹیاں کی جس پرقاری نے ڈنڈوں سے بہیمانہ تشددکیا۔