برسلز(نیٹ نیوز)یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی روسی حکام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں ماسکو حکومت کے ناقد اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو زہر دیئے جانے کے معاملے میں عائد کی گئی ہیں۔ جرمنی اور فرانس کی کوششوں سے عائد کی جانے والی ان پابندیوں کی زد میں چھ روسی اہلکار جبکہ ایک سائنسی ریسرچ سینٹر آیا ہے ۔ برطانیہ نے بھی اسی تناظر میں روسی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔