ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان کے شہر ناگا ساکی پر ایٹمی حملے کو 75 سال گزر گئے ، مرکزی تقریب میں وزیراعظم شنزو ایبے سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ناگا ساکی پر ایٹمی حملے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، وزیراعظم شنزو ایبے نے یادگار پر پھول چڑھائے ، سکول کے بچوں نے قومی نغمے بھی پیش کئے ، اس موقع پر شرکا نے عالمی برداری سے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے 9 اگست 1945 میں امریکہ نے ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا، اس جوہری حملے میں 74 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ لا تعداد افراد صدمے کا شکار ہوئے تھے ۔