لاہور(نمائندہ خصوصی سے )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ اورسلمہ بٹ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ ،بیروزگاری سمیت تمام بحران کا خاتمہ کیا۔عمران نیازی تمام بحران دوبارہ واپس لے آئیں ۔خون میں لتھڑے ہوئے معصوم چہرے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ وہ دہشتگردی جس کو میاں نوازشریف نے مکمل ختم کر دیا تھا، نیازی کی ناقص پالیسیوں کے باعث دوبارہ سر اٹھا رہی ہے ۔نیازی اگر عوام کی جان مال کی حفاظت نہیں کر سکتے تو استعفی دے دو۔قوم کو عمران نیازی جیسے نااہل شخص کی ضرورت نہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد بڑی کامیابی سے جاری رہے ۔