لاہور(جنرل رپورٹر) نائیجیریا کے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اینڈ سٹرٹیجک اسٹڈیز کے 16 رکنی وفد نے ڈاکٹر نسرین عثمان منی کی سربراہی میں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (IPH) لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر زرفشاں طاہر نے وفد کو IPH میں صحت عامہ کے مختلف شعبوں اور پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کی فیلڈ میں انسٹیٹیوٹ میں انڈرگریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ کی سطح پر کرائے جانے والے ڈگری کورسز کے علاوہ مختلف بیماریوں پر تحقیقی کام کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔