نائیجر(نیٹ نیوز)ایک فرانسیسی امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں متحرک جہادیوں نے 4 مغویوں کو قتل کر دیا ہے ۔ فرانسیسی تنظیم ایکشن اگینسٹ ہنگر کے مطابق ہلاک شدگان میں اس کا ایک سٹاف ممبر اور تنظیم کے لیے کام کرنے والے دو ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جہادیوں نے جولائی میں چھ افراد کو نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے سے اغوا کیا تھا۔ ایکشن اگینسٹ ہنگر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح گروہ نے اٹھارہ جولائی کو اغوا کیے گئے 6 امدادی کارکنوں میں سے چار مغویوں کو قتل کر دیا۔