اسلام آباد (این این آئی)نیب قوانین پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے کے لئے ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن نیب قانون پر اپنے تمام بل مجتمع کر کے ایک بل کی شکل میں لانا چاہتی ہے ،فاروق نائیک کو اپوزیشن کے تمام بلز کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق فاروق ایچ نائیک آج تک تمام بلز کا جائزہ لے کر ایک مسودہ تیار کریں گے ،اپوزیشن قیادت بل کا جائزہ لینے کے بعد آج حکومت سے مذاکرات کرے گی۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے تصدیق کی کہ حکومت کے ساتھ ملاقات آج ہوگی۔