لاہور(وقائع نگار) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ کیا ۔اجلاس میں 9آرڈیننس،5بل پیش ،25منٹ میں ایجنڈا مکمل کرلیا گیا ، صوبائی وزیر محنت انصر مجید کی غیر موجودگی پر شور شرابا کیا گیا ،حزب اختلاف نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں،پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ،پنجاب اسمبلی کا اجلاس میاں محمد شفیع کی سربراہی میں 2 گھنٹے 28منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تو ، ایجنڈ کی کاروائی پوری ہونے پر چیئرمین نے اجلاس پیر 2بجے تک ملتوی کردیا۔ اجلاس کے آغاز میں سابق رکن اسمبلی ٹکا محمد اقبال کے لئے دعامغفرت کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عثمان مخدوم نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی جیت سے وزیر اعظم ایوان میں اعتماد کھو چکے ہیں، حکومتی بینچوں نے ہمیشہ ایوان کے تقدس کو پامال کیا ہے ،صوبائی وزرا پارلیمانی سیکرٹریز کے بعد بیوروکریٹس بھی اسمبلی کو سنجیدہ نہیں لیتی ۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں مکمل طور پر فعال نہیں ہیں اور جب کمیٹیاں فعال نہ ہوں تو پارلیمان فعال نہیں ہوسکتی ،یوسف رضا گیلانی کی جیت حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ۔وزیر قانون نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے تمام ممبران کی حاضریاں موجود ہے اپوزیشن کے ممبران حاضری لگا کر غائب ہوجاتے اور اب الزام لگارہے ہیں کہ کمیٹیاں غیر فعال ہیں۔اس دوران پنجاب کے اجلاس میں حکومت نے 9 آرڈیننس اور 5 بلز پیش کر دئیے ۔پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈر 2021، لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈریننس 2021 دی، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈر 2021 پیش کیا گیا۔دی ایمرسن یونیورسٹی ، ملتان آرڈیننس 20215، شہری طرز عمل کا ضابطہ (پنجاب ترمیمی) آرڈر 2021،۔ پنجاب انتظامیہ اور سکیورٹی سرٹیفکیٹس آرڈر 2021 کے خطوط، خواتین کے پراپرٹی رائٹس آرڈیننس 2021 کا پنجاب انفورسمنٹ۔پنجاب لوکل گورنمنٹ (سیکنڈ ترمیمی) آرڈر 2021 بھی پییش کر دیا۔سرکاری ملازمین کی معاشرتی حفاظت (ترمیمی) آرڈر 2021ء شامل ہیں پیش کر دیا۔پنجاب خواتین کا اختیار 2021 بل ہے ، ضابطہ اخلاق کا (ترمیمی بل) 2021 ایوان میں متعارف کرائے گئے پنجاب اربن غیر منقولہ مال ٹیکس (ترمیمی) بل 2021، پنجاب اپریٹیکیشپ بل 2021، دی وہی یونیورسٹی بھکر بل 2021 ایوں میں متعارف کرایا گیا۔پینل آف چئیرمین نے پیش کردہ 9 آرڈیننس اور پانچ بلز متعلقہ کمیٹوں کو ریفر کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔