لاہور(نمائندہ خصوصی سے )معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظردریائی علاقوں میں مکینوں کے اہم انفراسٹکچراور قیمتی زرعی اراضی و گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ا نتظامات مکمل کیے جائیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے بیٹ گجی،بکھری احمدخان کے علاقوں میں سپر بندوں کے معائنہ کے موقع پرکہی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر، اے سی لیہ، ایکسین انہاراور دیگرمتعلقہ افسران بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پرکہا کہ کہ ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مکینوں کی حفاظت کے لیے ضلعی انتظامیہ ہروقت الرٹ ہے مزید برآں انہوں نے ہدایت کی کہ سیلابی صورت حال کے بارے میں انہیں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھاجائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلڈسیزن سے قبل ہی بندوں کے کناروں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کی مرمت کرلی جائے ۔