اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں قاتل مودی حکومت کی درندگی نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے ، 21 دن کے کرفیو میں 4 ہزار سے زائد کشمیری نوجوان وبچے گرفتا ر کرلئے گئے ہیں، کشمیری عوام پربھارتی مظالم کی انتہا عندیہ دے رہی ہے کہ کوئی معجزہ ہونے والا ہے ۔میڈیاسے گفتگومیں مشعال ملک نے کہا کہ ادویات، خوراک سے محروم مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمان دنیا بھر کی توجہ کے طلبگار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کو چیخ چیخ کر ایک ہی پیغام دے رہا ہے کہ مجھے آزاد کرو۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ بن چکا ہے جہاں گزشتہ 72سال کا ظلم سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہتے مسلمانوں کی قربانیوں کا حق ہماری کتنی ہی نسلیں مل کر بھی ادا نہیں کر سکتیں، پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کا ہر فرد بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ جس اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کررہا ہے اس سے بھی یہی لگتا ہے کہ ہم کشمیرلے کر رہیں گے ۔