کراچی (سٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجرجنرل عمراحمد بخاری نے گزشتہ شب شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،ترجمان رینجرزکے مطابق ڈی جی رینجرزنے امن وامان بالخصوص اسٹریٹ کرائم اوردیگرجرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا،علاقہ سیکٹرکمانڈرزاورونگ کمانڈرزنے ڈی جی رینجرزکو امن وامان سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی،ڈی جی رینجرز (سندھ) نے شہریوں سے بھی امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی اورانہیں رینجرزکے مکمل تعاون کا یقین دلایا،ڈی جی رینجرزنے امن و امان بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے اقدامات کو مزید مؤثربنانے کے احکام بھی دیئے ۔