لاہور(نامہ نگار)سول ایوی ایشن انتطامیہ کی نا اہلی کے باعث ائیرپورٹ حدود میں جہاز سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات رک نہ سکے ،لاہور سے کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 401 سے پرندہ ٹکرا گیا جس پر پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو واپس ائیرپورٹ اتار لیا گیا ،اس حوالے سے سول ایوی ایشن انتطامیہ کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر پرندوں کا صبح کے اوقات میں رش ہونے پر جہازوں کو ٹیک آف لینڈنگ سے روکا گیا،ان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برڈ شوٹر کو فوری پرندوں کو ہٹانے کی طرف مصروف کر دیا تھا جس کے کچھ دیربعد پروازیں ،معمول پر آ گئیں ۔