لاہور، کراچی (نیوز رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے ، سٹاف رپورٹر ) لاہور میں جمعرات کے روز موسم سرد اور خشک رہا ،سورج نے بھی جلوے دکھائے ، ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا، محکمہ موسمیات کا کہناہے آج جمعہ کے روز پنجاب کے بعض وسطی ، جنوبی اضلاع اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا اامکان ہے ، کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 16 ، سکردو منفی 12 ، استور منفی 10 ، گوپیس ، بگروٹ ، مالم جبہ منفی 09 ، پارا چنار منفی 08 ،قلات منفی 07 ، دیر ، راولاکوٹ ، ہنزہ منفی 06 ، دالبندین ، کاکول ، مری منفی 04 ، میرکھانی ، چترال ، کوئٹہ منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 اور کم از کم 5.2 ڈگری رہا۔ لاہور میں دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول مزید متاثر ہوگیا، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ، کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس8گھنٹے تاخیر سے پہنچی ، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 7گھنٹے 40منٹ ، کراچی ایکسپریس6گھنٹے 20منٹ ،شالیمار ایکسپریس5گھنٹے 10منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس5گھنٹے 30منٹ ، فرید ایکسپریس3گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس3گھنٹے 40منٹ ،ملت ایکسپریس6گھنٹے 40منٹ ، جناح ایکسپریس4گھنٹے 10منٹ ، شاہ حسین ایکسپریس4گھنٹے 50منٹ تاخیر سے پہنچی، کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس5گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔