کراچی (ایس ایم امین) سندھ میں عوامی شکایات کی وصولی کیلئے آن لائن سینٹر حکام کی عدم دلچسپی سے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوگیا، شکایات سسٹم میں حکومت سندھ، کمشنر کراچی، محکمہ بلدیات کا آن لائن شکایات سیل شامل ہیں، شکایات اور نا انصافی کا ازالہ نہ ہونے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، کرپشن کی شکایات کیلئے ہر محکمے میں خصوصی شکایتی سیل قائم کرنے کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکا جبکہ واٹس ایپ شکایتی نظام پر درج کرائی گئی شکایات ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگئی ہیں،چیف سیکریٹری کی جانب سے صوبائی، ضلعی محکموں سے متعلق آن لائن شکایات کیلئے متعارف نظام کے تحت کسی بھی محکمے کے خلاف شہریوں کو آن لائن شکایات کا نظام افسر شاہی کی بھیڑ چال کی وجہ سے روایتی حربوں کی نذرہوکر غیرفعال ہوگیا، علاوہ ازیں محکمہ بلدیات کی جانب سے بلدیاتی اداروں، ضلعی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کیلئے واٹس ایپ نمبر آن لائن شکایات کیلئے متعارف کرائے گئے جبکہ کمشنر کراچی نے اشیا خورو نوش کی قیمتوں میں یکطرفہ اضافے اور مہنگائی کے خلاف مختلف محکموں کے خلاف درج کرائی گئی شکایات ردی کی ٹوکری کی نذرہوگئی ہیں، اس ضمن میں رابطہ کرنے پر محکمہ بلدیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم پر آنے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے ، اگر شہریوں کو شکایات ہیں تو انچارج آن لائن کمپلینٹ سسٹم سے تفصیلات طلب کی جائیں گی۔