اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں کے مسائل بہت زیادہ ہیں، کچھ ہماری خامیاں ہیں اور کچھ کلچر کا بھی رول ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ، آج ہم نئے دن کا آغاز کر رہے ہیں،آئندہ ماہ سے شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوجائے گی۔