سان ڈیاگو(ویب ڈیسک ) سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ رات میں صرف چار سے چھ گھنٹے سو کر تازہ دم ہوجانے والوں میں پائے جانے والے کچھ خاص جین نہ صرف نیند کی قدرتی ضرورت کم کرتے ہیں بلکہ ہیں ان پر تحقیق سے دماغی بیماریوں کا منفرد علاج ڈھونڈنے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔اب تک کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 4 سے 6 گھنٹے تک سونے والوں کے مقابلے میں ان کو دماغی بیماریوں اور مسائل کا زیادہ سامنا ہوسکتا ہے جو روزانہ اوسطاً 8 گھنٹے کی نیند لیتے ہیں۔