لاہور( کلچرل رپورٹر ) معروف اداکارہ ندا ملک ایک سال بعد یوکے سے آج وطن واپس لوٹیں گی۔واپسی سے قبل فون پر بات چیت کرتے ہوئے ندا ملک نے بتایاکہ اس دوران انہوں نے اپنے فیشن برانڈز شوٹس مکمل کرائے جن میں ایک لیدر جیکٹس کا انٹرنیشنل شوٹ ہے جو انٹرنیشنل میڈیا پر چھایا ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مختلف شوزمیں بھی پرفارم کیا۔ندا ملک نے بتایاکہ اس دوران انہیں ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر بھی آئی جس کے لیے معاملات طے کیے جارہے ہیں جلد وہ اس فلم کا حصہ بننے کے لیے دوبارہ یو کے جائیں گی ۔ ندا ملک نے بتایاکہ انہوں نے مختلف ویڈیو سونگز میں بھی ماڈلنگ کی ہے جو پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کی ہیں اور ان دنوں مختلف چینلز پر ان کی دھوم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ایک سال میں انہیں پاکستان کی بہت یاد آئی ۔