کراچی ( نمائندہ 92 نیوز ) مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، ندایاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، میڈیامیں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ندا کے مارننگ شو کے سیٹ پر موجود عملے کے اراکین میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملک میں پھیلی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود مارننگ شو کی شوٹنگ جاری تھی، نجی چینل کی سابق اینکر رابعہ انعم نے بھی ٹوئٹر پر کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مارننگ شو کی میزبان اپنے شوہر اور شو کی پوری ٹیم کے ساتھ کورونا کا شکار ہوگئیں، سب کے لیے دعا گو ہیں۔ علیزے شاہ اور یاسر نواز کے ڈرامے ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ کی کاسٹ چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھی ، یاسر نواز میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کے خاندان کا ٹیسٹ کر ایا گیا تھا، ندا، انکے شوہر یاسر، بیٹی میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ان کے بیٹے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔