اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ ندیم افضل چن کے وزیراعظم کے ترجمان کاعہدہ چھوڑنے کی خبرمیں صداقت نہیں،ایک ٹویٹ میں نعیم الحق نے کہاکہ فوادچودھری کوترجمان وزیراعظم بنانے سے متعلق خبریں بے بنیادہیں،مخالفین پارٹی میں جھگڑاپیداکرنے کے لیے غلط معلومات پھیلارہے ہیں۔