کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید8 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کمی آگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو اور برطانوی پاونڈ قدر میں اضافہ جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈکی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید8پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.18روپے سے گھٹ کر155.10روپے اورقیمت فروخت 155.28روپے سے گھٹ کر155.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.20 روپے سے گھٹ کر155روپے اور قیمت فروخت 155.40 روپے سے گھٹ کر155.20روپے ہوگئی ۔